ماریا شرا پووا تیانجن اوپن ٹینس کے پری کوارٹر فائنل میں داخل

ماریا شرا پووا تیانجن اوپن ٹینس کے پری کوارٹر فائنل میں داخل

بیجنگ،ہانگ کانگ (اے پی پی)ماریا شرا پووا، سیرا ایرانی اور مکہالے فتوحات برقرار رکھتے ہوئے تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔ چین میں ویمنز سنگلز میں روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی بیگو کو 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، اٹلی کی سیرا ایرانی نے کزلووا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، امریکہ کی مکہالے بھی کامیاب رہیں، انہوں نے جاپانی کھلاڑی ہیبینو کو شکست دی۔ ڈاریا گوریلووا، نومی اوساکا اور پولوچنکووا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے ہانگ کانگ اوپن ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، وینس ولیمز شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...