ماڈل سلیم ساگر ہدایتکاری کے میدان میں

ماڈل سلیم ساگر ہدایتکاری کے میدان میں
 ماڈل سلیم ساگر ہدایتکاری کے میدان میں

  


لاہور(فلم رپورٹر) ماڈل سلیم ساگر نے ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سلیم ساگر نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 2006 میں گلوکار نعمان جاوید کی وڈیو میں ماڈلنگ سے کیا۔ اس کے علاوہ سلیم ساگر نے نعمان جاوید کے متعدد ویڈیوز میں بھی کام کیا۔ اگست 2011ء میں ماڈل سلیم ساگر کو بھارتی ہدیتکار راجیو جیسل نے اپنی ٹیلی فلم (ہاتھ) میں کاسٹ کیا۔ رواں سال ہی گلوکار اے آر ساجد کے گانے ’’دل ہار بیٹھے آں‘‘ میں بھی بطور ماڈل کام کیا تھا۔

اسی رول کی بنا پر بالاجی ٹیلی فلم کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایکتاکپور نے سلیم ساگر کو اپنے مشہور سیریل ’’پووتر رشتہ‘‘ میں کاسٹ کیا اور سلیم ساگر کو شوشانت سنگ راجپوت اور انکیتا لوکھنڈے کے ساتھ بھی کام کر نے کا موقع ملا۔

مزید : کلچر


loading...