پنجاب فوڈ اتھارٹی اور سپورٹس بورڈ کا کھیلوں کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی اور سپورٹس بورڈ کا کھیلوں کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی اور سپورٹس بورڈ نے کھیلوں کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے بتایاگیا ہے کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نیشنل ہاکی سٹیڈم میں گزشتہ روز سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین حنیف عباسی اور سپورٹس بورڈ کے ڈی جی عامر جان سے ملاقات کی ملاقات میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں صحت مندانہ کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے امور پر بات ہوئی ملاقات میں ڈی جی سپورٹس کا کہنا تھا کہ اگرپنجاب فوڈ اتھارٹی ہمارے ساتھ مل کر چلے تو کھیلوں کی سرگرمیوں کی ے حوالے بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے کہا کہ صحت مند معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے مل کر کھیلوں کے مقابلے کرانے کی تجویز دی ہے۔