پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک نے نیو اتفاق کلب کو 86 رنز سے ہرا دیا
لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی کرکٹ ٹیم نے دوستانہ میچ میں نیو اتفاق کلب کو 86 رنز سے ہرا دیا۔ کوآپریٹو بینک نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 226 رنز بنائے۔ ماجد راحیل 67 تنویر جاوید 41، جمعہ خاں 31 اور فرمان نے 34 رنز بنائے نیو اتفاق کلب کے قاسم نے 22 رنز دیکر 4 اور بلال احمد نے 27 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیو اتفاق کلب کی ٹیم 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی محمد سعید 30، قمر جاوید 27 اور رؤف خان نے 20 رنز بنائے۔ وسیم خان نے 18 رنز دیکر 3، محمد رضوان نے 27 رنز دیکر 2 اور حسن قدیر نے 20 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔