انڈسٹری پاکستانی فلموں کو عوام کی پہنچ سے دور رکھنے کی جستجو میں مگن

انڈسٹری پاکستانی فلموں کو عوام کی پہنچ سے دور رکھنے کی جستجو میں مگن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی فلموں کے ساتھ سینماء مالکان کی زیادتی، ملٹی پلکس سینماء گھروں میں پاکستانی فلموں کے ٹکٹ 700 اور انڈین فلموں کے ٹکٹ 600روپے وصول کئے جارہے ہیں۔ بھارتی فلموں کو سپورٹ کرنے کی جستجو میں سینماء مالکان سرگرم۔ پاکستانی فلموں کو دیوار سے لگانے اور بھارتی فلموں کو پروان چڑھانے کے خلاف عوام نے کھل کر بولنا شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے بڑے ملٹی پلکس سینماء گھروں میں پاکستانی فلموں کے ساتھ زیادتی کی شکایات موصول ہونے لگی۔ عوام کی جانب سے سینماء مالکان کا پاکستانی فلموں کے لئے ٹکٹ 700 اور بھارتی فلموں کا ٹکٹ 600 روپے وصول کیا جارہاہے جو کہ ایک مڈل کلاس فیملی کے بس سے باہر ہے۔اس حوالے سے فلم شائقین کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری سے وابستہ پروڈیوسرز، ہدایتکار، ٹیکنیشن، کیمرہ مین و دیگر نے بھی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے سینماء مالکان کو ان کاقبلہ درست کرنے کی درخواست کی ہے۔ دوسری طرف ملک بھر میں سنگل سکرین کم سے کم ہوتی جارہی ہیں جبکہ ملٹی پلکس سینماء گھروں کی تعمیرات میں اضافہ ہورہا ہے جو کہ فلم انڈسٹری کے فروغ کے لئے خوش آئند ہے البتہ ملٹی پلکس سینماء گھروں کے ٹکٹ ایک عام شائقین بلکہ مڈل کلاس طبقے کی بھی پہنچ سے باہر ہے۔
جس کی وجہ سے فلمی شائقین کی تعداد ایک مخصوص طبقے تک محدود ہوکر رہ جانے کا امکان ہے۔ فلم انڈسٹری کے ریوائیول کے لئے فلم ساز جنگ لڑ رہے ہیں اور پاکستانی فلمیں بنا کر سینماء گھروں تک لارہے ہیں تو دوسری طرف اپنے ہی ملک کی سینماء انڈسٹری پاکستانی فلموں کو پاکستانی عوام کی پہنچ سے دور رکھنے کی جستجو میں مگن ہے۔

مزید :

کلچر -