اشیش نہرا نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کرلیا

اشیش نہرا نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کرلیا
 اشیش نہرا نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کرلیا

  


نئی دہلی (نیٹ نیوز) سینئر بھارتی پیسر اشیش نہرا نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے کا ارادہ کرلیا۔رپورٹس کے مطابق یکم نومبر کو نیوزی لینڈ سے اپنے ہوم گراؤنڈ دہلی میں میچ کے بعد وہ ریٹائرمنٹ کااعلان کردینگے۔ اس وقت ان کی عمر 38 برس ہے، انھیں آسٹریلیا کے خلاف رواں ٹوئنٹی 20 سیریز کیلیے بھی منتخب کیا گیا تاہم ابتدائی دونوں میچز کی الیون میں وہ جگہ نہیں بنا سکے۔سابق اوپنر وریندرسہواگ نے نہرا کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ اگر سچن ٹنڈولکر 40 برس کی عمر تک کھیل سکتے ہیں تو اشیش نہرا کیوں نہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...