آل پاکستان نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ میجر شبیر شریف شہید کی ٹیم نے جیت لیا

آل پاکستان نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ میجر شبیر شریف شہید کی ٹیم نے جیت لیا

کراچی(سپورٹس ڈیسک)آل پاکستان نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ میجر شبیر شریف شہید کی ٹیم نے جیت لیا۔ مہمان خصوصی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی کھیل ہاکی کو دوبارہ عروج پر پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔عبد الستار ایدھی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے نشان حیدر نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں میجر شبیر شہید کی ٹیم نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے ایونٹ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ ہاکی کے کھیل فروغ کے لئے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے صوبے میں گیارہ ہاکی اکیڈمیاں بنانے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر، سیکریٹری اولمپئن شہباز احمد سینئر و دیگر اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔ایونٹ میں شریک ٹیموں کو نشان حیدر وصول کرنے والے شہدا کے ناموں سے مخاطب کیا گیا تھا اور ہر ٹیم 9، 9 کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔ ایونٹ میں 11 غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہوئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...