سی پیک سے دنیا بھر میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت فضا پیدا ہوئی ہے: سرتاج عزیز

سی پیک سے دنیا بھر میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت فضا پیدا ہوئی ...
سی پیک سے دنیا بھر میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت فضا پیدا ہوئی ہے: سرتاج عزیز

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ سی پیک کے نتیجے میں دنیا بھر میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت فضا پیدا ہوئی ہے،منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور پاکستان خطے بھر میں تجارت ، سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار کا مرکز بن کر ابھرے گا ۔

نئی دہلی،یوگی ادیتہ کا بابری مسجد کے قریب ’’رام ‘‘کا100میٹر اونچا مجسمہ بنانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کااطالوی سفیر سٹیفانو پونٹیکورو سے ملاقات میں کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور سرمایہ کاری کی فضا ہموار کرنے کے لے متعدد اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔اس موقع پر اطالوی سفیرکا کہنا تھا کہ اطالوی کاروباری برادری پاکستان میں خصوصاسی پیک میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہے ۔ اطالو ی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے ڈپٹی چئیرمین سرتاج عزیز کو اٹلی آنے کی دعوت بھی دی۔

دوسری جانب بہت سی بڑی اطالوی کمپنیوں کے سربراہان نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے،ممکنہ کاروباری شراکت دارو ں نے قدرتی گیس، ایل این جی، آٹو موٹو انڈسٹری ،ٹیکسٹائل مشینری اور تعمیراتی شعبے میں کارباری شراکت کے لیے ملاقاتیں کی تھیں۔

سرتاج عزیزاور اطالوی سفیر سے ملاقات کے دوران سفارتخانے کے تجارتی کونسلر مسٹر رابرٹو پدو بھی شامل تھے۔

مزید : قومی


loading...