شمالی کیلیفورنیا آتشزدگی، 21افراد ہلاک، 2ہزار مکان خاکستر، ہزاروں بے گھر

شمالی کیلیفورنیا آتشزدگی، 21افراد ہلاک، 2ہزار مکان خاکستر، ہزاروں بے گھر
شمالی کیلیفورنیا آتشزدگی، 21افراد ہلاک، 2ہزار مکان خاکستر، ہزاروں بے گھر

  


نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی کیلفورنیا کے جنگلات میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں 21افراد ہلاک ،2ہزار مکان جل کر خاکستر ہو گئے جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں.

نئی دہلی،یوگی ادیتہ کا بابری مسجد کے قریب ’’رام ‘‘کا100میٹر اونچا مجسمہ بنانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ سے کم از کم 21افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 20 ہزار افراد کو اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا ہے، اسی دوران 2ہزار سے زائد مکان جل کر خاکستر ہوئے جبکہ ہزاروں ایکڑ پر مشتمل جنگلات مکمل طور پر جل گئے ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق یہ آگ خطرناک نوعیت اختیار کر گئی ہے اور اس پر قابو پانے میں تاحال ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔ کیلیفورنیا کے آگ بجھانے والے ادارے کا عملہ 15 مختلف مقامات پر لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہا ہے یہ آگ 9کاو¿نٹیز میں لگی ہے جن میں ناپا، سونوما اور یوبا شامل ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...