ایوان اقبال میں پیف اور حکومت پنجاب کے تعاون سے سٹار ٹیچر ڈے ایوارڈ کی پُر وقار تقریب

ایوان اقبال میں پیف اور حکومت پنجاب کے تعاون سے سٹار ٹیچر ڈے ایوارڈ کی پُر ...

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دنیا کے کسی بھی شخص کی کامیا بیوں اور کامرانیوں کے پیچھے استاد کا کردار بہت اہم ہوتا ہے اس لیے استاد کا درجہ بہت زیادہ ہے۔ وہ طالب علم استاد کی نظر میں سب سے بڑھ کر ہے جو عجز و انکساری اور اچھے اخلاق کا پیکر ہوکیوں کہ اسی طرز عمل سے بچے کومستقبل میں بلند مقام حاصل ہوتا ہے ۔آج تہذیب و تمدن کی اتنی بڑی عمارت کھڑی ہے اس کے پیچھے اسی شفیق و محترم ہستی کا ہاتھ ہے۔ رسول اکرمﷺ کی حدیث مبارکہ ہے کہ ’’مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے ‘‘۔اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ ؐنے اپنے لیے معلم کا خطاب پسند فرمایا جبکہ آپؐ عرب کے بہت بڑے تاجر تھے مگر آپ ؐنے تاجرکا خطاب پسند نہ کیا۔ چنانچہ استاد کی عظمت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

تعلیم کسی قوم کی تعمیر و ترقی میں بہت اہمیت رکھتی ہے ۔ پی ایچ ڈی طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اندازہ ہو جاتا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کی ترقی میں بہت اضافہ ہوا ہے۔پاکستان نے جب اپنا ترقی کا سفر شروع کیا تو پاکستان میں صرف ایک یونیورسٹی تھی مگر اب پاکستان میں بہت سی سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں موجود ہیں ۔ عام آدمی کو فائدہ پہنچانے کے لیے بڑے سماجی و معاشی مقاصد کو سامنے رکھ کر یونیورسٹیوں میں اعلیٰ معیار کی تعلیم اور نئے علوم پر توجہ دی جانی چاہیے۔پاکستان دنیا کی اس صف میں شامل ہے جو عالمی برادری کے ساتھ ترقی کے ہدف میں شرح خواندگی اور بچو ں کے سو فیصد داخلے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے ۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں عالمی یوم استاد 5اکتوبر کو ہرسال منایا جاتا ہے ۔ اس دن کو منانے کا مقصد پاکستان میں اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔اس حوالے سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن(پیف) کے پارٹنر سکولوں میں اساتذہ کے لیے خصوصی تقریبا ت کا اہتمام کیا گیا۔جن کا مقصد طالب علموں میں اساتذہ کے احترام کے جذبات کو پیدا کر نا ہے ۔

5اکتوبر کو یوم استاد پر ایوان اقبال میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے حکومت پنجاب کے تعاون سے سٹار ٹیچر ڈے ایوارڈ کی تقریب منعقد کی ۔ جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خان تھے ۔ اس کے علاوہ تقریب میں ذکیہ شاہ نوازصوبائی وزیر برائے تحفظ ماحولیات ،رانا محمد ارشد مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈاکٹر اللہ بخش ملک سیکرٹری سکولز اور ایم ڈی پیف طارق محمود اورسید مبشر حسین ایڈیشنل ڈائریکٹرپروگرام قا ئد نے شرکت کی ۔ تقریب میں نمایاں بات یہ تھی کہ بہترین کارکردگی کے حامل 5ہزار اساتذہ کو مرحلہ وار کپیسٹی بلڈنگ کے لیے دنیا کی بہترین تعلیمی اداروں میں بھیجا جائے گااور پہلے بیج میں 3سو اساتذہ کو جلد بھیجا جا رہا ہے ۔ اس طرح ٹیچرز فاؤنڈیشن کے توسط سے اساتذہ کے بچوں کی تعلیم ، علاج معالجہ اور گھر سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے بلا سود قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے۔مزید برآں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 6لاکھ 72ہزار اساتذہ کی تربیت بھی کی گئی ہے ۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے عائشہ نعمان ڈائریکٹرسی پی ڈی پی ، سمینہ نواز ڈائریکڑ ای وی اس ، سدرہ سلیم ڈائریکٹر پی ایس ایس پی بھی تقریب میں شامل ہوئیں۔ پیف کے شعبہ ابلاغیات نے راقم کی سربراہی میں اس موقع پر معلوماتی سٹا ل لگایا جہاں لوگوں میں معلوماتی لٹریچر اورکتابچے تقسیم کیے اور ان کو مفت تعلیمی منصوبوں پر آگاہی دی گئی۔ شرکاء کی بڑی تعداد نے پیف سٹال میں دلچسپی کا اظہار کیا۔عوام نے پیف کی تعلیمی میدان میں کوششوں کو پسماندہ طبقات کے بچوں کی زندگیاں بدلنے کے لیے حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا۔

اساتذہ کے عالمی دن پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن(پیف) کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تعلیم عام کرنے میں محنت اور لگن سے کام کریں کیونکہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور ان کی عزت و تکریم ہم سب پرلازم ہے ۔پیف کے مفت تعلیمی منصوبوں کی کامیابی میں پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کا کردار امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔

اس حوالے سے پیف پارٹنر سکولوں میں اساتذہ کے لیے خصوصی تقریبا ت کا اہتمام کیا گیا۔جن کا مقصد طالب علموں میں اساتذہ کے احترام کے جذبات کو اجاگر کر نا ہے ۔پیف نے اساتذہ کے عالمی دن کی ٹیچرز سلام ڈے تقریب میں شرکت کی۔

ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں نامور تعلیمی ماہرین اور پنجاب بھر کے اساتذہ نے بھرپور شامل تھے ۔ مکاتب فکر نے فاؤنڈیشن کے معاشر ے میں موجود پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کم وسیلہ بچوں کی مفت و معیار ی تعلیمی اصلاحات متعار ف کروانے کے لیے کاوشوں کو سراہا۔ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں نامور تعلیمی ماہرین اور پنجاب بھر کے اساتذہ نے بھرپور شامل تھے ۔ مکاتب فکر نے فاؤنڈیشن کے معاشر ے میں موجود پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کم وسیلہ بچوں کی مفت و معیار ی تعلیمی اصلاحات متعار ف کروانے کے لیے کاوشوں کو سراہا۔

تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان نے بہترین کارکر دگی کے حامل 500بہترین اساتذہ میں سٹار ٹیچرز ایوارڈ ، سرٹیفیکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

***

مزید : ایڈیشن 1


loading...