کراچی پولیس کے افسران اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے ،اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے لاک اپ سے 9 شہری بازیاب

کراچی پولیس کے افسران اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے ،اینٹی وائلنٹ کرائم سیل ...
کراچی پولیس کے افسران اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے ،اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے لاک اپ سے 9 شہری بازیاب

  


کرا چی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی پولیس کے افسران ہی اغواءبرائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث نکلے ،اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے لاک اپ سے 9شہریوں کو بازیاب کروالیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اغوائے برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے جبکہ تین افسروں کو جیل میں بھی ڈال دیا گیاہے جن میں ڈی ایس پی ایڈمن تصدق وارث ،ایس ایچ او ارشاد جت اور سب انسپکٹر یونس جت شامل ہیں ۔تینوں پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیاگیاہے ۔

مزید : کراچی


loading...