کراچی میں سپیشل سیکورٹی یونٹ اہلکار اپنی اہلیہ کے مبینہ قتل میں زیر حراست

کراچی میں سپیشل سیکورٹی یونٹ اہلکار اپنی اہلیہ کے مبینہ قتل میں زیر حراست
کراچی میں سپیشل سیکورٹی یونٹ اہلکار اپنی اہلیہ کے مبینہ قتل میں زیر حراست

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی پولیس نے سپیشل سیکورٹی یونٹ کے اہلکارجہانزیب کواپنی اہلیہ کے مبینہ قتل میں گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

طالبان کا مسقط میں 4 فریقی مذاکرات میں شرکت سے انکار

کراچی پولیس کے مطابق سپیشل سیکورٹی یونٹ اہلکارثنا کے قتل میں مبینہ طورپراس کاشوہر جہانزیب ملوث ہے،واقعہ خودکشی نہیں قتل کی واردات ہے ،ثناکو رسی سے گلاگھونٹ کرقتل کیاگیا۔پولیس کے مطابق اہلکارثنااورجہانزیب کی چندماہ قبل پسندکی شادی ہوئی تھی۔پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم جہانزیب اور اس کے والد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہےسپیشل سیکورٹی یونٹ کی اہلکار ثناکی لاش8اکتوبر کواس کے سسرال کے گھر سے ملی تھی۔

مزید : کراچی


loading...