کاتالونیا کے سربراہ نے آزادی کا اعلان مؤخر کر دیا

کاتالونیا کے سربراہ نے آزادی کا اعلان مؤخر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(اے پی پی) ہسپانوی علاقے کاتالونیا کے علاقائی صدر کارلیس پوج ڈیمونٹ نے سپین سے آزادی کے اعلان کو فی الحال مؤخر کر دیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کاتالونیا کے سپین سے الگ ہونے کے لیے مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔ پوج ڈیمونٹ نے گزشتہ روز علاقائی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم اکتوبر کے ریفرنڈم سے ان کی حکومت کو اس بات کا مینڈیٹ مل گیا ہے کہ وہ کاتالونیا کی آزادی کا اعلان کر سکے تاہم اس عمل کو مزید مذاکرات کے لیے فی الحال مؤخر کیا جا رہا ہے۔ اس خطاب کے بعد پوج ڈیمونٹ اور دیگر رہنماؤں نے آزادی کی دستاویز پر دستخط کیے جسے کے بارے میں ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ایک علامتی پیشرفت ہے

مزید :

عالمی منظر -