شام میں روسی جنگی طیارہ گر کر تباہ ، عملے کے 2 افراد ہلاک
ماسکو(این این آئی)روس کا ایس یو 24 ماڈل کا ایک لڑاکا طیارہ شام میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں عملے کے دوافرادہلاک ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو جاری کیے گئے روس وزارت دفاع کے بیان میں بتایا گیا کہ یہ حادثہ شام کے مغرب میں حمیمیم میں روسی فضائیہ کے اڈّے پر پیش آیا جس کے نتیجے میں عملے کے دونوں افراد ہلاک ہو گئے۔بیان کے مطابق روسی ایس یو 24لڑاکا طیارہ فضائی اڈّے سے اڑان بھرنے کے لیے رفتار پکڑ رہا تھا کہ اس دوران رن وے سے باہر نکل گیا۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ طیارے میں سوار عملے کے دونوں افراد کو باہر آنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔