مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے جرائم کے خلاف ہفتے کو آر ٹی سی گراونڈ میں احتجاجی جلسہ ہوگا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے جرائم کے خلاف ہفتے کو آر ٹی سی گراونڈ میں ...

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے جرائم کے خلاف ہفتے کو آر ٹی سی گراونڈ میں مشترکہ آزادی پسند قیادت کا احتجاجی جلسہ ہوگا مشترکہ آزادی پسند قیادت علی گیلانی ، میرواعظ اور یاسین ملک نے عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس ع کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے 14 اکتوبر 2017 کے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کیخلاف سرکاری سطح پر جاری جارحانہ کارروائیوں ، ظلم و تشدد ، مار دھاڑ ، گرفتاریوں، ہراسانیوں ، مزاحمتی قیادت کی تھانہ و خانہ نظر بندیوں، نوجوانوں کی گرفتاریوں کیخلاف 14 اکتوبر کا احتجاجی جلسہ عام حالات کا ناگزیر تقاضا ہے ۔

اور اس جلسہ عام میں بھر پور شرکت کرکے کشمیری عوام تحریک مزاحمتی کے تئیں اپنی بھر پور یکجہتی، وابستگی اور حکومتی سطح پر جاری مظاہم اور زیادتیوں کیخلاف بھر پور احتجاج کریں۔اجلاس میں جموں وکشمیر اور بھارت کی مختلف ریاستوں کی جیلوں میں مقید کشمیری سیاسی نظر بندوں جن میں شبیر احمد شاہ، ایڈوکیٹ شاہد الاسلام، الطاف احمد فنٹوش، ایاز اکبر، معراج الدین کلوال، نعیم احمد خان، فاروق احمد ڈار ، محمد شفیع خان، مسرت عالم بٹ، جاوید احمد،ڈاکٹر محمد قاسم، آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، عاقب احمد وغیرہ وغیرہ شامل ہیں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔اس دوران ایک قرار دات بھی پاس کی گئی جس میں میرواعظ کشمیر مولوی محمد فاروق کی اس عزیمت اور استقامت کے بے پناہ جذبے کوخراج تحسین پیش کیا گیا ۔

مزید : عالمی منظر


loading...