روس کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے،امریکی محکمہ دفاع

روس کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے،امریکی محکمہ دفاع

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے روس کے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے کہ جن میں کہاگیا ہے کہ امریکہ داعش کے خلاف جنگ کرنے کا محض بہانہ کر رہا ہے اور عراق میں جان بوجھ کر ہوائی حملوں میں کمی کر رہا ہے تاکہ داعش کے جنگجوؤں کو شام میں داخل ہونے کا موقع فراہم کرتے ہوئے روس کی حمایت یافتہ شامی فوج کی پیش قدمی کو کم کر سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون نے اس الزام کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ امریکہ کی سربراہی میں اتحادی فوجیں ہر روز داعش کی چوکیوں پر حملے کر رہی ہیں۔

اور اس کے نتائج سب دیکھ سکتے ہیں۔واشنگٹن میں پینٹاگون کے ترجمان کرنل رابرٹ میننگ نے روسی الزامات کو مکمل طور پر جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ،اْنہوں نے کہا کہ امریکہ داعش کے جنگجوؤں کو ختم کرنے ، اْنہیں محفوظ ٹھکانے حاصل کرنے اور علاقے میں حملے کرنے کی صلاحیت سے محروم رکھنے کے وعدوں کی مکمل پاسداری کر رہا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...