امریکی بحریہ نے سنگاپور آئل ٹینکر حادثے میں ملوث دو بحری عہدیداروں کو برطرف کردیا

امریکی بحریہ نے سنگاپور آئل ٹینکر حادثے میں ملوث دو بحری عہدیداروں کو برطرف ...

نیویارک(آن لائن)امریکی بحریہ نے شنگاپور آئل ٹینکر حادثے میں ملوث دو اعلیٰ سطحی بحری کمانڈروں کو انکے عہدوں سے برطرف کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحرالکاہل میں امریکی ساتویں بحری بیڑے نے اپنے بیان میں یو ایس ایس جان ایس کے کمانڈنگ آفیسر الفریڈو جے شانزے اور ایگزیکٹو آفیسر جیسی ایل کو انکے عہدوں سے برطرف کیا جارہا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ان دونوں کو اعتماد میں کمی کے باعث عہدوں سے برطرف کیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...