امریکا نے پاسداران کو دہشت گرد قرار دیا تو تمام آپشن سامنے ہیں، ایران کی پیشگی دھمکی

امریکا نے پاسداران کو دہشت گرد قرار دیا تو تمام آپشن سامنے ہیں، ایران کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی صورت میں واشنگٹن کو جواب دیا جائے گا۔ ایسا کیا جانا ایک اسٹریٹجک غلطی ہو گی۔ایرانی حکومت اور پاسداران انقلاب کے مشترکہ اجلاس کے بعد ایرانی نشریاتی ادارے کی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے بیان میں ظریف کا کہنا تھا کہ امریکا کے اس ممکنہ اقدام کے جواب میں تمام آپشن ہمارے سامنے ہیں اور ایسی صورت میں ایران اقدامات کرے گا۔

مزید :

عالمی منظر -