اقوام متحدہ یمن کو صرف صنعاء کے حوالے سے دیکھتی ہے،یمنی وزیرخارجہ

اقوام متحدہ یمن کو صرف صنعاء کے حوالے سے دیکھتی ہے،یمنی وزیرخارجہ

صنعاء(این این آئی)یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی نے باور کرایا ہے کہ اقوام متحدہ نے یمن میں بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق اپنی حالیہ رپورٹ میں حوثی ملیشیا کی پامالیوں کو نظر انداز کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس میں المخلافی نے کہا کہ اقوام متحدہ یمن کو صرف صنعاء کے حوالے سے دیکھتی ہے۔ اس واسطے ہم اس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امدادی کارروائیوں کی مرکزیت ختم کرنے پر کام کیا جائے۔المخلافی نے زور دے کر کہا کہ یمن کی آئینی حکومت نے تمام بین الاقوامی قراردادوں کا مثبت جواب دیا۔

انہوں نے انسانی حقوق سے متعلق کاموں کو سیاسی رنگ دینے کو مسترد کر دیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...