آپریشنل کمانڈر عمر خالد عرف خالد بھائی کو مہمان قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

آپریشنل کمانڈر عمر خالد عرف خالد بھائی کو مہمان قبرستان میں سپرد خاک کر دیا ...

سری نگر(کے پی آئی) شمالی کشمیر کے بارہ مولا ضلع میں مجاہدین کے آپریشنل کمانڈر عمر خالد عرف خالد بھائی کو مہمان قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔عمر خالد عرف خالد بھائی ضلع بارہمولہ کے لڈورہ رفیع آباد علاقے میں ایک مختصر جھڑپ میں مارے گئے تھے ۔

عمر خالد عرف خالد بھائی کی لاش کو سوپور پولیس تھانہ سے رات کے دس بجے پولیس تھانہ شیری پہنچایا گیااور بعد میں رات کے گیارہ بجے پولیس تھانہ شیری سے وابستہ اہلکاروں اور کچھ مقامی لوگوں نے سرینگر مظفر آباد شاہراہ پر بارہمولہ کے مضافاتی گاؤں گانٹہ مولہ میں سپرد خاک کیا۔ یاد رہے کہ اس قبرستان میں اب تک 50 سے زائد غیر ملکی، مجاہد دفن ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...