مولانا الطاف حسین ندوی کے گھر پرچھاپے کے دوران اسلامی کتابوں کے بے حرمتی

مولانا الطاف حسین ندوی کے گھر پرچھاپے کے دوران اسلامی کتابوں کے بے حرمتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فوج نے نامور عالم دین ،خطیب مولانا الطاف حسین ندوی کے گھر پرچھاپے کے دوران اسلامی کتابوں کے بے حرمتی کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سلر بجبہاڑہ اننت ناگ میں فوج نے وادی کشمیر کے نامور عالم دین ،خطیب اور معروف کالم نویس مولانا الطاف حسین ندوی کے گھر پرچھاپہ مار کر گھریلو سامان، بشمولِ مولانا کی لائبریری کو،تہس نہس کردیا ۔
عالم دین مولانا الطاف حسین ندوی اس واقعہ سے متعلق میڈ یا کو بتایا کہ منگل کی صبح فوج کی ایک جمعیت نے انکے گھر پر چھاپہ ڈالا اور کچھ کہے سنے بغیر گھریلو سامان کو تتر بتر کرنا شروع کردیا جو کہ انتہائی ڈرانے اور حراساں کردینے والا عمل تھا۔انہوں نے کہا کہ فوجی اہلکاروں نے انکی ذاتی لا ئبریری میں موجود سینکڑوں مذہبی کتابوں کا کوئی لحاظ کئے بنا انہیں نہ صرف تتر بتر کیا بلکہ توہین آمیز انداز میں انہیں ادھر ادھر پھینک دیا جس سے کئی کتب کو نقصان پہنچ گیا۔۔واضح رہے کہ معروف اسلامی انسٹی چیوٹ ندوتہ العلماکے فارغ مولانا ندوی ایک مقبول خطیب ہونے کے علاوہ نامور کالم نویس ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -