شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے، ولی عہد

شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے، ولی عہد

ریاض ( آن لائن )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔ ہے۔ ہر انتہا پسند اور دہشت گرد کو اس کی سزا مل کر رہے گی۔ دوسری بات یہ کہ میں خود کو آپ کے خاندان کا فرد سمجھتا ہوں جدہ کے السلام شاہی محل پر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے سپاہی عبداللہ السبیعی کے والد فیصل السبیعی سے ٹیلیفون پر تعزیت کی۔اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے شہید کے والد سے بات کرتے ہوئے کہا کہشہید سپاہی عبداللہ السبیعی کے والد سے گفتگو کرتے ہوئے ولی عہد نے کہا کہ عبداللہ السبیعی نے اللہ کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ اس موقع پر شہید کے والد نے کہا کہ وہ، اس کے بچے اور والدین سب وطن عزیز اور ملک کے فرمانروا پر قربان ہوجائیں تب بھی کم ہے۔ اس پر شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ’اللہ آپ کا چہرہ روشن کرے۔

، آپ کا یہی وہ جذبہ ہے جو ہماری عزیمت میں اضافے کا ذریعہ ہے‘۔شہزادہ محمد نے شہید سپاہی کے والد سے کہا کہ آپ کے بیٹے کے خون کا بدلہ لینا میرے ذمہ ہے۔ ہر انتہا پسند اور دہشت گرد کو اس کی سزا مل کر رہے گی۔ دوسری بات یہ کہ میں خود کو آپ کے خاندان کا فرد سمجھتا ہوں‘۔ جدہ شاہی محل پر حملے میں سارجنٹ حماد بن شلاح المطیری اور عبداللہ بن فیصل السبیعی شہید جب کہ ولید بن علی شامی، احمد صالح القرنی اور عبداللہ ھندی السبیعی زخمی ہوگئے تھے۔سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق حملہ آور کی شناخت منصور بن حسن بن علی آل فہد العامری کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر اٹھائیس سال بتائی جاتی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...