ٹیکساس یونیورسٹی کے طالب علم نے تھانے میں پولیس افسر قتل کرڈالا

ٹیکساس یونیورسٹی کے طالب علم نے تھانے میں پولیس افسر قتل کرڈالا

ٹیکساس(این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس میں قائم ٹیکساس یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے پولیس افسر سے اس کا پستول چھین پر اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق لوباک شہر میں قائم ٹیکساس ٹیکنالوجی یونی ورسٹی میں پولیس نے ایک مشتبہ طالب علم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔پولیس کے مطابق مشتبہ نوجوان کے قبضے سے منشیات برآمد کی گئی جس کے بعد اسے مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا تھا، جہاں اس نے پولیس افسر سے اس کا پستول چھین پر اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں افسر ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم تھانے سے فرار ہوگیا تھا تاہم بعد میں پولیس نے اسے دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...