چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس،ناقص کارکردگی والے ڈپٹی کمشنرز کی سرزنش

چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس،ناقص کارکردگی والے ڈپٹی کمشنرز کی سرزنش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(عامر بٹ سے)چیف سیکرٹر ی پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب بھر کی 143تحصیلوں میں انتقالات اور کھیوٹ ایشوزکے معاملات پر بریفنگ دی گئی،ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کیپٹن(ر)ظفر اقبال نے دوران بریفنگ بتایا کہ موجودہ تاریخ تک 40ہزار 5سو 55کھیوٹ ایشوز پینڈنگ ہیں جن کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس کے علاوہ 3لاکھ 6ہزار6ہزار 9سو 93انتقالات پینڈنگ ہیں جبکہ 44ہزار 9انتقالات بھی تاحال مسنگ ہیں جوکہ اراضی ریکارڈ سنٹرز کو بھیجے نہیں گئے ہیں،ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز میں کرپشن کی بنیادی وجہ یہی کھیوٹ ایشو ز اور مسنگ انتقالات ہیں جن کی وجہ سے بد عنوانی کا راستہ کھلتا ہے اجلاس میں ناقص کارکردگی دکھانے والے ضلع فیصل آباد ،راولپنڈی ،ملتان،مظفر گڑھ،جھنگ ، گوجرانوالہ ،اٹک،وہاڑی ،ڈیرہ غازی خان ،راجن پور ،گجرات ،چکوال ،منڈی بہاؤالدین کے ڈپٹی کمشنرز کی بھی سخت سرزنش کی گئی اور انہیں 15نومبر نومبر 2017تک انتقالات اور کھیوٹ کے متعلقہ تمام معاملات کو حل کرنے کی حتمی وارننگ دے دی گئی ہے عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر ضلع لاہور ،جہلم اور پاکپتن کے ڈپٹی کمشنرز کو شاباش دی گئی