اورنج ٹرین کا 76فیصد کام مکمل ، نئی ڈیڈ لائن جلد جاری کی جائے گی

اورنج ٹرین کا 76فیصد کام مکمل ، نئی ڈیڈ لائن جلد جاری کی جائے گی

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)اورنج لائن منصوبے کا 76 فیصدسول ورکس پایہ تکمیل تک پہنچ گیا تاہم منصوبے کے چاروں پیکجز کے سول ورکس کی نئی ڈیڈ لائنز جاری کردی گئیں، خواجہ احمدحسان نے کہا کہ جنگی بنیادوں پرتعمیراتی کام توجاری ہے تاہم نئی ڈیڈ لائنز عدالت عظمیٰ کافیصلہ آنے پردیں گے۔تفصیلات کے مطابق90 شاہراہ قائداعظم ایوان وزیراعلیٰ میں مشیر وزیراعلی پنجاب خواجہ احمدحسان کی زیرصدارت گزشتہ روز اورنج لائن منصوبے کی سٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا اس اجلاس میں نیسپاک حکام کی جانب سے منصوبے پردی گئی بریفنگ کے مطابق منصوبے کا سول ورک 76 فیصد مکمل کرلیا گیاہے اور پیکج ون پر 86.8 فیصد،پیکج ٹوپر 56.5 فیصد،پیکج تھری پر 80.3فیصدجبکہ پیکج فورپر 77.6فیصدتعمیراتی کام مکمل کرلیاگیا ہے۔خواجہ احمد حسان نے بتایاکہ سول،الیکٹریکل اور مکینکل ورکس پرجنگی بنیادوں پرکام جاری ہے اور دسمبر تک سول ورک مکمل کرلیاجائیگاتاہم انہوں نے منصوبے کی تکمیل کی نئی ڈیڈلائن دینے سے گریزکیا۔سول ورک کی تکمیل کی نئی ڈیڈلائنز کیمطابق پیکج ون 30 نومبر ،پیکج ٹو 29 دسمبر، پیکج تھری 25نومبر، پیکج فور 30 نومبر کو مکمل ہوگا جبکہ اجلاس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہارٹیکلچر کاکام بھی بروقت مکمل کیاجائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...