فتنہ قادیانیت کا وجود پاکستان اور اسلام کیلئے خطرہ ہے،راغب نعیمی

فتنہ قادیانیت کا وجود پاکستان اور اسلام کیلئے خطرہ ہے،راغب نعیمی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) معروف مذہبی سکالر ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا فتنہ قادیانیت کا وجود پاکستان اور اسلام کیلئے خطرہ ہے۔ عقیدہ ختم نبوتؐ ایمان کی اساس ہے جس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔ کلیدی عہدوں پر تعینات قادیانیوں کو فی الفور فارغ کیا جائے۔ توہین رسالتؐ کے قانون کو تبدیل کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ پاکستان کے حالات خراب کرنے میں قادیانیوں کا ہاتھ ہے ۔ جب تک قادیانیوں کو ان کے عہدوں فارغ نہیں کیا جاتا اسوقت تک ملک خداداد کے حالات ٹھیک نہیں ہونگے۔ قادیانیوں کی صوبائی و قومی اداروں میں بڑھتی ریشہ دوانیاں تشویشناک ہیں۔ ان خیالات کا اظہارعلامہ ڈاکٹر اغب حسین نعیمی نے نعیمین ایسوسی ایشن گجرات کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمولانا عبدالرحمان جلالپوری اور پروفیسر نصیر احمد نورانی نے حج بیت اللہ کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔انہوں نے مزید کہا عقیدہ ختم نبوتؐ پر مسلمان کا پختہ ایمان ہے۔کفر اسلام نے برصغیر کے مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کیلئے قادیانیوں سے مرزا احمد قادیانی کو اپنا آلہ کار بنایا۔ امت مسلمہ کو قانون ناموس رسالتؐ اور قانون ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے سامراجی طاقتوں کی سازشوں کو اتحاد واتفاق سے ناکام بنانا ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...