نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیش ہوکر مخالفین کا پراپیگنڈا غلط ثابت کردیا، شیخ مظہر

نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیش ہوکر مخالفین کا پراپیگنڈا غلط ثابت کردیا، ...

لاہور(پ ر)ورلڈ اسلامک آرگنائزیشن کے چیئرمین شیخ مظہر شفیع نے ایک اجلاس کی صدارت کی صدارت کرتے ہوئے کہا سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے وطن واپس آکر احتساب عدالت میں پیش ہو کر ثابت کر دیا کہ کوئی شخص ملکی قوانین سے بالاتر نہیں۔انہوں نے ایسا کرکے مخالفین کے جھوٹے دعوؤں اور پروپیگنڈے کو غلط ثابت کردیا۔ میاں محمد نواز شریف نے بچوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں پیش ہونے کے لیے پاکستان واپس بھجوادیاوہ انتقامی کارروائیوں کے نتیجے میں بنائے گئے جھوٹے مقدمات کا سامنا انتہائی دیدہ دلیری سے کریں گے۔ انہوں نے کہا عمران نیازی اور طاہرالقادری کے وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری ہونے کے بارے میں کیا کوئی نہیں جانتا ہماری عدلیہ اس پر کیوں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے وہ پورے ملک میں جلسے کرتے ہیں سر عام گھومتے ہیں اور بیرون ملک دورے بھی کرتے ہیں اُن کی گرفتاری کا حکم سپریم کورٹ نے کیوں نہیں دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...