شریف خاندان ہمدردیاں بٹورنے کی ناکام کوششیں کر رہاہے،عبدالعلیم خان

شریف خاندان ہمدردیاں بٹورنے کی ناکام کوششیں کر رہاہے،عبدالعلیم خان

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان انتقام کی رٹ لگا کر ہمدردیاں بٹورنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے ،قومی خزانے کے اربوں روپے ہڑپ کر کے ڈکار مارنے والے اب کس منہ سے انتقام کا نشانہ بننے کی بات کرتے ہیں ؟عبدالعلیم خان نے مختلف اضلاع کے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی بنیادوں پر کھڑی ہونے والی سلطنت شریفیہ عنقریب زمین بوس ہونے والی ہے اسی لیے بوکھلاہٹ کے عالم یہ پہلی حکومت ہے جس کے ارکان کی زبان غداروں سے بھی بدتر ہے انہوں نے کہا کہ نااہل اور کرپٹ وزراء اعظم کے داماد کی گرفتاری ٹریلر تھا جو بیک وقت متضاد باتوں کا نیا ریکارڈ قائم کر رہے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ نا اہل اور کرپٹ وزیر اعظم کا بوجھ اٹھاتے اٹھاتے ملک کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمرانوں نے بے حسی کی انتہا کر دی ہے نا بینا افراد کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہے ، پنجاب حکومت نا بینا افراد سے ناروا سلوک کر رہی ہے جو قابل مذمت ہے ، نا بینا افراد کی بات نہ سننا شہباز شریف انسانیت کا مذاق اڑا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نابینا افراد سے پنجاب حکومت حکومت نے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا و ہ پر امن احتجاج کرنے پر مجبور ہے ، تحریک انصاف نا بینا افراد کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور حکومت پنجاب فی الفور نا بینا افراد کے مطالبات تسلیم کیے جائے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...