میٹروٹرین عوام کیلئے پنجاب حکومت کا ایک تحفہ ہے،زمرد یاسمین

میٹروٹرین عوام کیلئے پنجاب حکومت کا ایک تحفہ ہے،زمرد یاسمین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ میٹروٹرین عوام کے لئے ایک تحفہ ہے ۔چین نے اس منصوبے کے لئے 20برس کیلئے آسان شرائط پر قرضہ دیاہے اور پہلے 7برس کوئی قسط کی ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی ۔ ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک 27کلو میٹر طویل روٹ پر پہلے اڑھائی لاکھ مسافر سفر کریں گے پھر ان کی تعداد پانچ لاکھ تک بڑھ جائے گی، اس پر سفر کرنے والوں کو دھکم پیل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،حادثے کا اندیشہ نہیں ہوگا ۔مسافر وقت پر منزل مقصود پر پہنچیں گے۔
۔ والدین کو گھر واپسی تک اپنے بچوں کی فکر نہیں ہوگی ۔برطانیہ میں اس طرح کا منصوبہ آج سے175برس قبل مکمل ہو چکاہے جبکہ پاکستان میں 70سال بعد شروع ہوا ہے۔ہمارے ناقدین اور سیاسی مخالفین اس قوم کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹوں کے آرام دہ اور باکفایت سفر کو کھوٹا کرنا چاہتے ہیں ۔یہ وہ لوگ ہیں جنہو ں نے 2014میں اسلام آباد میں دھرنے دئیے اورڈیرے ڈال کر ملک و قوم کے قیمتی 7ماہ ضائع کئے ۔2016میں انہی لوگوں نے لاک ڈاؤن کرکے انتشار پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔آج یہ لوگ جھوٹ اوربے بنیاد الزامات تراشیاں کررہے ہیں