دینی جماعتوں کے اتحاد کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے،پیر اعجاز ہاشمی

دینی جماعتوں کے اتحاد کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے،پیر اعجاز ہاشمی

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ جے یوٍ پی کی مجلس شوریٰ اور عاملہ نے دینی جماعتوں کے اتحاد کے حوالے سے انہیں اختیار دے دیا ہے۔آج متحدہ مجلس عمل کی جماعتوں کے اجلاس میں اپنا موقف پیش کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان کی دعوت پر مذہبی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانگی سے پہلے جے یو پی میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کے اتحاد کے معاشرے اور خود ملکی سیاست پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ واضح ایجنڈے کے ساتھ پروگرام تشکیل دیا جائے۔2002 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ایم ایم اے نے دو صوبوں خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں حکومت بھی تشکیل دی تھی اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکا منصب سنبھال کر جمہوری نظام میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے ہی نے جنرل پرویز مشرف کی حکومت کے خلاف جمہوریت کی بحالی کے لئے جدوجہد کی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...