گورنمنٹ مسلم ہائی سکول میں سٹار ٹیچرز کو سرٹیفکیٹس اور کیش انعام دینے کی تقریب

گورنمنٹ مسلم ہائی سکول میں سٹار ٹیچرز کو سرٹیفکیٹس اور کیش انعام دینے کی ...

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور سمیر احمد سیدنے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں اور مثبت معاشرے کی تشکیل، بہترین نسل کی آبیاری اور اعلیٰ مستقبل کی نوید ایک استاد کے بغیر نا مکمل ہے۔استاد کو اپنے پیشہ سے مخلص اور طالب علم کو محنتی ہونے کی بدولت ہی کامیابی کا حصول ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج گورنمنٹ مسلم ہائی سکول میں سٹار ٹیچرز میں سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات دینے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی مئیر وسیم قادر ، سی ای او لاہور ایجوکیشن اتھارٹی بشیر گورائیہ اور ڈی او ایجوکیشن لاہور ملک احسان الحق بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ حکومت پنجاب ایجوکیشن کے میدان میں بہتری لانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کر رہی ہے۔اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے اور ایسے اساتذہ جو بہتر کام نہیں کر رہے اور بہترین رزلٹ نہیں دے رہے ان کے خلاف کارروائی کا عمل بھی جاری ہے۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید اور ڈپٹی مئیر وسیم قادر نے سٹار ٹیچرز ایوارڈ کے تحت سرٹیفکیٹس اور دس دس ہزار فی ٹیچر کے کیش انعامات بیس بہترین رزلٹ دینے والے مردانہ اور زنانہ اساتذہ میں تقسیم کیے۔ڈی سی لاہور نے گریڈ 14سے گریڈ 16میں ترقی پانے والے 64اساتذہ میں ترقی کے لیٹر بھی تقسیم کیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...