کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں غیر قانونی کمر شلا ئزیشن کو روکا جائے ،محسن بشیر

کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں غیر قانونی کمر شلا ئزیشن کو روکا جائے ،محسن ...

لاہور (پ ر) جماعت اسلامی یونین کونسل 215 کے امیر محسن بشیر نے کہا ہے کہ کریم بلاک علاقہ اقبال ٹاؤن میں غیر قانونی کمرشلائزیشن متعلقہ انتظامیہ کی نااہلی اور عملہ کی ملی بھگت کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہو ں نے اقبال ٹاؤن میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکے دوران کیا۔ انہوں کہا کہ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں غیر قانونی کمرشلائزیشن سے اہل علاقہ کی رہائشی زندگی عذاب کا شکار ہوچکی ہے ، حکومتی پابندی کے باوجودرہائشی گھروں کو پلازوں اورڈیپارٹمنٹل سٹور ز میں تبدیلی کو روک نہیں سکا۔

جس سے حکومتی خزانے کو کرڑوں روپے نقصان ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان ، پارکنگ ، صفائی کا نظام اور ٹریفک مسائل شدت اختیار کر چکے ہیں ۔انہوں نے احکام بالا سے مطالبہ کیا کہ علامہ اقبال ٹاؤن جیسی پرسکون آبادی کو کمر شلائزیشن کی بھینٹ مت چڑھایا جائے اور غیر قانونی تعمیر ات وتجاوزات کا فی الفور خاتمہ کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...