مانگا منڈی، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

مانگا منڈی، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

لاہور (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری مانگا گاؤں میں پینے کیلئے صاف اور میٹھے پانی کیلئے لگائے گئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح سابقہ ناظم سردار عاقل عمر ،وائس چیئرمین رانامحمد اسلم ،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بوائے کے پرنسپل لیاقت علی ملک ،مستنصر بلاللہ بٹ نے پانی چالو کرکے افتتاح کر دیا تفصیلات کے مطابق کالج میں میں تعلیم حاصل کرنے والی بچیوں کیلئے صاف پانی نہ تھا سردار عاقل عمر ،مستنصر بلا بٹ ، رانا نسیم اختر،چوہدری صفدر علی صندل ،چوہدری محمد اقبال گجر ،میاں محمد افضل سکول کی پرنسپل میڈیم تبسم الیاس کے ساتھ خصوصی مینٹنگ کرکے میٹھا اور صاف پانی فراہم کرنے کیلئے خصوصی کاوشوں سے لاہور کے رہائشی رضوان شفیق نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری مانگا گاؤں میں 530فٹ گہرائی کا بور کروا کر صاف اور میٹھا پانی بچیوں کیلئے فراہم کر دیا بتایا گیا ہے اس پر دو لاکھ تیس ہزار روپے لاگت سے تیار ہوا ہے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کی بچیوں نے صاف اور میٹھے پانی کا واٹرفلٹریشن پلانٹ پر خوشی کا اظہار کیا اور خصوصی کاوشوں کرنے والوں کو مبارک باد دی انچارج میڈیم تبسم الیاس نے کہا کہ ہمارے پاس بچیوں کو تعلیم دینے کیلئے سٹاف بہت کم ہے جس پر سابق ناظم سردار عاقل عمراور رضوان شفیق نے ایک ایک اضافی ٹیچر رکھنے کیلئے تنخواہ دینے کاوعدہ بھی کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...