ادویات کی عدم دستیابی سے غریب مریضوں کی پریشانیاں بڑھ رہی ہیں ،ذکر اللہ مجاہد

ادویات کی عدم دستیابی سے غریب مریضوں کی پریشانیاں بڑھ رہی ہیں ،ذکر اللہ ...

لاہور (پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی سے غریب مریضوں کی پریشانیاں بڑھ رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے ثریا عظیم (وقف ) ہسپتال کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایم ایس ثریا عظیم (وقف) ہسپتال بریگیڈئر (ر) ارشد ضیاء ، سیکرٹری گورننگ باڈی ثریا عظیم (وقف ) ہسپتال چوہدری افتخار احمد ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، پرنسپل الائیڈ ہیلتھ سائنسزفیاض احمد فیضی ، فنانس سیکرٹری محسن بشیر و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ سینکڑوں اور ہزاروں کی تعد اد میں شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں دور دراز علاقوں سے بیمار محنت کش متوسط طبقات کے لوگ اپنے علاج معالجہ کی غرض سے ہسپتالوں میں آتے ہیں اور ڈاکٹر حضرات سے بمشکل چیک کے بعد ادویات کی عدم دستیابی پر مجبوراور لاچار خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں ۔ غریب مریضوں اور ان کے لواحقین اپنے پیاروں کے علاج معالجہ کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...