مسلم لیگ یوتھ ونگ،ایم ایس ایف ،لیبرونگ کے وفد کی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات

مسلم لیگ یوتھ ونگ،ایم ایس ایف ،لیبرونگ کے وفد کی چوہدری پرویز الہٰی سے ...

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما چوہدری پرویز الہٰی سے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی ،مرکزی سیکرٹری جنرل ملک شکیل سکندر ،ایم ایس ایف کے مرکزی صدر سہیل چیمہ ،لیبرونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔اور اپنے اپنے ونگز کی تنظیمی سرگرمیوں سے انہیں آگاہ کیا۔چوہدری پرویز الہٰی نے ونگز کی تنظیمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے انہیں اہم ذمہ داریاں اور خصوصی ٹاسک دیا ۔اور انہیں عوام رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ پاکستان مسلم لیگ 2018میں منعقد ہونے والے جنرل الیکشن میں بھر پور طریقہ سے کامیابی حاصل کرکے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ دوبارہ شروع کرسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...