حکمران تیزی کے ساتھ ملک کی جڑیں کاٹ رہے ہیں،خادم حسین رضوی

حکمران تیزی کے ساتھ ملک کی جڑیں کاٹ رہے ہیں،خادم حسین رضوی

لاہور( پ ر) مرکزی امیرتحریک لبیک یارسول اللہ ؐپاکستان،علامہ خادم حسین رضوی،سرپرست اعلیٰ پیرمحمدافضل قادری اور سرپرست سیدعرفان احمدشاہ نے کہاہے کہ ایک دوسرے پرکیچڑ اچھالنے کاسیاسی رویہ دفن کرکے سیاست کوحقیقی عوامی خدمت کاراستہ دیکھاناہوگا۔ریاست کے تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کرکام کریں اور دوسروں کی ذات میں خامیاں تلاش کرنے یابہتان باندھنے کی بجائے نظام عدل کوبہتر بنائیں۔

جائے توعوام بھی خوشحال ہونگے اورملک بھی ترقی کرے گا ۔صحافیوں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ تحریک لبیک یارسول اللہ ؐپاکستان اللہ تعالیٰ کی مخلوق کوبھلائی کاپیغام دینے کیلئے میدان عمل میں اتری ہے ۔جومسلمان اللہ تعالیٰ ،رسول اللہ ؐ اور قرآن مجید پرایمان رکھتے ہیں وہ بے فکر ہوکرتحریک میں شامل ہوں ۔تحریک لبیک پاکستان ملک کی پہلی سیاسی جماعت ہے جس کامنشورقرآن وحدیث اور نظریہ پاکستان ہے۔قوم کیلئے شخصیت پرستی کی بجائے مقاصد کے حصول کیلئے فیصلہ کرنے کابہتر وقت ہے۔حکمران تیزی کے ساتھ ملک کی جڑیں کاٹ کریہ ثابت کرناچاہتے ہیں کہ ان کے بغیر ملک چل ہی نہیں سکتا۔پاکستان برصغیر کے مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ کااحسان ہے ۔اب ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کوحقیقی معنوں میں اسلامی اورجمہوری بنائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...