شعبہ سرجری کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے بریسٹ کینسر کی آگاہی واک

شعبہ سرجری کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے بریسٹ کینسر کی آگاہی واک

لاہور(جنرل رپورٹر)شعبہ سرجری کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے بریسٹ کینسر کی آگاہی واک کا انعقادآج صبح 9بجے گھڑی والی بلڈنگ میو اسپتال سے کیا جا رہا ہے ۔بریسٹ کینسر آگاہی واک گھڑی والی بلڈنگ میو اسپتال سے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی تک کی جائے گی۔اس موقع پروائس چانسلر کنگ ایڈور ڈمیڈیکل یونیورسٹی ،چیف ایگزیٹو آفیسر میو اسپتال،چیئرمین شعبہ سرجری سمیت تمام پروفیسرز،ڈاکٹرز شرکت کریں گے۔چیف آرگنائزرپروفیسر عائشہ شوکت نے اس موقع پر کہا کہ واک کا مقصدبریسٹ کینسر جیسے موزی مرض کے بارے میں عوام اور مریضوں میں آگاہی پیدا کرنا تاکہ بہتر احتیاتی تدابیر اور بہترین علاج و معالجہ سے اس کے علاج اور روک تھام میں خاطرخواہ مدد مل سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...