آصف زرداری کا خیبرپختون خواہ کا دورہ انتہائی کامیاب رہا،مہرین راجہ
لاہور( پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا خیبرپختون خواہ کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ، کے پی کے عوام نے آصف علی زرداری کی آمد کا خیر مقدم کیا ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جن کے پاس کے پی کے کی حکومت ہے وہ ناکام ہوگئے اور یہاں کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں ، عوام آئندہ انتخاب میں پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے اور خیبرپختون خواہ میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی ،انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے نوازشریف کو درست مشورہ دیا ہے ،نوازشریف اگر آصف علی زرداری کے مشوروں پر عمل کرتے تو ان کے لیے حالات خراب نہ ہوتے