گنگارام ہسپتال میں سرجیکل اور میڈیکل آئی سی یو قائم کیا جائے گا ، ڈاکٹروں کی آسامیاں منظور

گنگارام ہسپتال میں سرجیکل اور میڈیکل آئی سی یو قائم کیا جائے گا ، ڈاکٹروں کی ...

لاہور(جنرل رپورٹر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامرزمان خان، رجسٹرار پروفیسر شیریں خاور، پروفیسر منظور، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سرگنگارام ہسپتال ڈاکٹر سہیل رانا، ڈاکٹر نوشین حامد ایم پی اے، پروفیسر نشاط مقصود، پروفیسر عبدالحمید، ڈاکٹر شاہد، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ (ٹیکنیکل)ڈاکٹر سلمان شاہد، محکمہ خزانہ، محکمہ قانون کے افسران ، ایم ایس گورنمنٹ شاہدرہ ہسپتال اور ایم ایس گورنمنٹ مزنگ ہسپتال و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں خالی آسامیاں پر کرنے ، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی تشکیل ، کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن اور درجہ چہارم کے ملازمین کی ٹائم سکیل پروموشن کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے۔اجلاس میں نیوروسرجری، نیفرالوجی اور یورالوجی کے شعبہ جات کی اپ گریڈیشن اور پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسراوردیگر ڈاکٹرز کی نئی آسامیاں پیدا کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ مذکورہ آسامیوں کی منظوری کے لئے کیس محکمہ خزانہ کوبھجوایا جائے گا۔اجلاس میں سرگنگارام ہسپتال میں سرجیکل اور میڈیکل آئی سی یو قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔سنڈیکیٹ کے اجلاس میں یونیورسٹی اور ہسپتال کی سیکورٹی آؤٹ سورس کرنے، ادویات کی بلک خریداری اورگورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال اور گورنمنٹ مزنگ ہسپتال کے انتظامی اور مالی معاملات نمٹائے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ تمام مالی معاملات ، ادویات کی خریداری میں شفافیت اور میرٹ کو مدنظر رکھا جائے ۔تمام خریداری پری کوالیفائیڈ فرموں سے کی جائے اور فنڈز کا استعمال نہایت دیانتداری اور مستعدی کے ساتھ کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...