مغلیہ اور انگریز کے دور ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن ، 13کروڑ لاگت آئے گی

مغلیہ اور انگریز کے دور ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن ، 13کروڑ لاگت آئے گی

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے مغلیہ دور انگریز دور اور تقسیم ہند کے دور کے ریکارڈکی کمپیوٹرائزیشن شروع کر دی ہے بتایاگیا ہے کہ محکمہ آرکیو کے ریکارڈ کے ڈیجیٹل لائزیشن کے منصوبے پر تیرہ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ریکارڈ کی ڈیجیٹل لائزیشن کا مقصد تاریخی پراپرٹیوں کو ناجائز قابضین سے واہ گزار کرانا ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پنجاب حکومت کے اس منصوبے سے مجموعی طور پر اعداد و شمار سامنے آ جائیں گے کہ پنجاب بھر میں دورمغلیہ ،دورانگریز اوردور تقسیم ہند کے وقت کتنی زمین سرکاری تھی اور اس میں سے کتنی زمین پر شہریوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...