نیو آصفہ ماڈل گرلز ہائی سکول کی طالبات و اساتذہ کادورہ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان

نیو آصفہ ماڈل گرلز ہائی سکول کی طالبات و اساتذہ کادورہ ایوانِ کارکنانِ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)گورنمنٹ نیو آصفہ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ سیدمٹھا بازار‘لاہورکی طالبات و اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور مرغزار پبلک ہائی سکول‘ مرغزار کالونی‘ لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے لیڈی میکلیگن گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ لاج روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین‘ کوپر روڈ‘لاہور‘یونیک گرلز ہائی سکول‘ ٹاؤن شپ‘لاہور‘زاہد اسلامک پبلک ہائی سکول‘ لالہ زار کالونی‘ شاہدرہ‘لاہور‘ عارف پبلک ماڈل گرلز ہائی سکول‘ ملک پارک‘ شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔
ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد667تھی۔