پی یو ،کالج آففارمیسی میں آن لائن داخلوں اور ڈیجیٹل وائٹ بورڈکا افتتاح

پی یو ،کالج آففارمیسی میں آن لائن داخلوں اور ڈیجیٹل وائٹ بورڈکا افتتاح

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی میں آن لائن داخلو ں اور ڈیجیٹل وائٹ بورڈ کا افتتاح کر دیا ۔ اس سلسلے میں کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین ، پرنسپل کالج آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر ندیم عرفان بخاری ، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی طلباؤ طالبات کی سہولیات کے پیش نظر آن لائن ایڈمیشن سسٹم کو اپناتے ہوئے اگلے سال سے آن لائن داخلوں کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے تعلیمی سسٹم کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے کئی اصلاحات متعارف کرائی جا چکی ہیں۔ پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر ندیم عرفان بخاری نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے ڈرائیو کے نام سے جدید، بہترین اور عملی سسٹم متعارف کرا چکا ہے۔

۔ انہوں نے کہا کہ ’کے ڈرائیو‘ سیریز کے تحت کالج میں زیر تعلیم طلبہ کی علمی استعداد کو بڑھانے کیلئے سیمینارز ، ورکشاپس سمیت دیگر تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...