نواز شریف اور آصف زرداری کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے،یاسمین راشد

نواز شریف اور آصف زرداری کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے،یاسمین راشد

لاہور(لیڈی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے ملک کو لوٹنے کے سواء کچھ نہیں کیا ان دونوں کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے ،جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ان کی اصلیت عوام کے سامنے آ چکی ہے، نواز شریف اورآصف زرداری لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں ، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری خیبر پختون خوا کی حکومت اور عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ، زرداری کے سیاہ کارناموں کی وجہ سے پیپلز پارٹی کا ملک سے صفایا ہو چکا ہے ۔

سندھ میں آصف زرداری ٹولے کی سندھ میں لوٹ گھسوٹ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، انہوں نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف مافیا کے خلاف پی ٹی آئی کی جنگ جاری رہے گی جو کہ آپس میں اقتدار کی باریاں لگا کر غریب عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہے ، وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں یوسی 54 اور 49کے کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہی تھی، تحریک انصاف نے چارسالوں میں کے پی کے میں وہ کچھ کر دکھایا جو کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کئی دہائیوں سے اقتدار میں رہنے کے باوجود نہیں کر سکی ،سندھ میں کرپشن عروج پر ہے ، ہرروز سندھ حکومت کا کرپشن کا ایک نیا سکینڈل سامنے آتا ہے ، حقیقی احتساب کے خوف سے یہ مافیا پی ٹی آئی پر بے بنیاد اور من گھڑت تنقید کر رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،ان لٹیروں اور ڈکیتوں کا ٹھکانہ جیل ہے ، پی ٹی آئی نے آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اس موقع پر ولید اقبال، طارق ثناء باجوہ ، میاں اویس انجم ، ملک وقار ،عبدالغفار پیپو،، جاوید لطیف ، میاں اعجاز احمد، اسد بھٹی ، اعجاز احمد ، حاجی فرید، جمیل، میاں زاہد، مجاہد بھٹی، ذوالفقار احمد سمیت دیگر کارکنان موجود تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...