کاچھا روڈ سمیت دیگر سڑکوں پر ٹریفک جام رہنا معمول،ٹریفک وارڈنزغائب

کاچھا روڈ سمیت دیگر سڑکوں پر ٹریفک جام رہنا معمول،ٹریفک وارڈنزغائب

کاہنہ (نامہ نگار )ٹریفک سیکٹر کاہنہ ٹریفک بحال کرنے میں بری طرح ناکام کاچھا روڈ ،فیروز پور روڈ گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے ،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ،گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائی سکول گورنمٹ گرلز ہائی سکول یہ تما م ادارے فیروز پور روڈکاچھا روڈ چند گزپر واقع ہیں جہاں طلبا ،طالبات کو والدین گاڑیوں موٹر سائیکلوں پر چھوڑنے آتے ہیں اس روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ کا بھی آنا جانا ہے صبح سکول ٹائم کے وقت اور چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کا بہاؤ اتنا بڑھ جاتا ہے کہ کاچھا روڈ پر لمبی لمبی لائنیوں کے علاوہ فیروز پور روڈ پر بھی لمبی لائینیں لگ جاتی ہیں ٹریفک سیکٹر کاہنہ کو علم ہونے کے باوجود کسی بھی ٹریفک وارڈن کی ڈیوٹی نہیں لگائی جاتی ٹریفک روزانہ کا بند ہونا معمول بن چکا ہے مزدور اور دفتروں کوجانے والے لوگ بھی اس ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں اور اپنے وقت پر ڈیوٹی پر نہیں پہنچ سکتے اس پریشانی کی حالت میں شہری خود ٹریفک بحال کرنے میں مصروف رہتے ہیں طلبا و طالبات کے والدین کا چیف ٹریفک آفیسر سے مطالبہ ہے کہ کاچھا روڈ پر صبح سات بجے س

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...