پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی و خوشحالی کاضامن ہے،نبیل محمود

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی و خوشحالی کاضامن ہے،نبیل محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری نبیل محمو د طارق نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی و خوشحالی کا باعث ہے جس سے نہ صرف انڈسٹری کا پہیہ گھومے گا بلکہ گڈز ٹرانسپورٹ کے کاروبارکو تقویت اورروزگار میں اضافہ ہوگا تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ لو کل گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لیے مثبت اقدامات اٹھائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر علیم ،مختار احمد چوہدری ، مرزا ارشد اقبال بیگ ، الیاس خان ،سلطان محمود بچھو سمیت دیگر موجود تھے ۔ نبیل محمود طارق نے کہا کہ سی پیک میں شامل توانائی منصوبوں کی تکمیل سے آنے والے وقتوں میں توانائی بحران کا خاتمہ ،انفراسٹرکچر کی بہتری،علاقائی رابطے، کاروباری مسابقت میں اضافہ، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ،بے روزگاری میں کمی اور مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے جو ملک کی خوشحالی و ترقی کا باعث بنے گا۔سی پیک کی آمدن پاکستان کے بجٹ سے تین گناہ سے زائد ہونے سے ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگااور کاروباری سر گر میا ن پروان چڑھیں گی۔