مک مکاؤ کی سیاست اوراقتدارکی باریوں کا دورختم ہونے والا ہے ، فرخ جاوید

مک مکاؤ کی سیاست اوراقتدارکی باریوں کا دورختم ہونے والا ہے ، فرخ جاوید

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ عمران خان کی بڑھتی مقبولیت اوراحتساب کے خوف کیوجہ سے شریف برادران اورآصف زرداری بوکھلاہٹ کا شکار اورخوفزدہ ہیں کیونکہ انہیں پتا چل گیا ہے کہ اب ان کی مک مکاؤ کی سیاست اوراقتدارکی باریوں کا دورختم ہونے والا ہے انہیں اب خواب میں بھی عمران خان ہی دکھائی دیتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ کھرب پتی ڈاکوؤں کا وی آئی پی احتساب ہورہا ہے۔

،شریف خاندان اورزرداری نے غریب عوام کا خون نچوڑکربیرون ملک بچوں کے نام پرجائیدادیں بنائیں ان دونوں جماعتوں کا کوئی نظریہ نہیں ان کا صرف ایک ہی کام ہے اقتدارمیں آؤ اورملک لوٹ کرلندن یا دبئی بھاگ جاؤ یہ کمیشن خوروں کا ایک ہی گروپ ہے۔انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ کے شہزادوں اورزرداری نے ایٹمی ملک کو بھکاری بنادیا ہے ملکی ادارے تباہ ہوچکے ہیں قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پوری قوم کو شعور دیدیا ہے اب ملکی سیاست میں پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ جیسی لوٹ مارکرنے والی پارٹیوں کی کوئی جگہ نہیں ان کی سیاسی عمر پوری ہوچکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...