ٹوئٹر نے ٹویٹس کو بْک مارک کرنے کی سہولت پیش کردی

ٹوئٹر نے ٹویٹس کو بْک مارک کرنے کی سہولت پیش کردی
  1. لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹوئٹر نے اپنے صارفین کیلیے اکاؤنٹ پر ایک نیا بک مارک فیچر پیش کیا ہے جس کے تحت وہ ٹویٹس کو بک مارک کرکے ذاتی طور پر انہیں دیکھ سکیں گے۔ ٹوئٹر کے پروڈکٹ مینیجر کے مطابق اس آپشن کو ’سیو دی لیٹر‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں خاص ٹویٹس کو بک مارک کرکے لائک اور ری ٹویٹ کرنے میں سہولت حاصل ہوگی۔ٹوئٹر کے موبائل ورڑن پر ’شیئر وائیا ڈی ایم‘ کے برابر میں ’ایڈ ٹو بک مارک‘ کا آپشن پیش کیا گیا ہے۔ اس آپشن کے ذریعے کسی بھی ٹویٹ یا لنک کو بعد میں دیکھنے کیلئے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ ٹوئٹر میں پروڈکٹ ڈویلپمنٹ ہیڈ کائتھ کولمین کے مطابق صارفین ایک عرصے سے اس فیچر کا تقاضا کررہے تھے اور خصوصاً جاپانی صارفین اس پر زیادہ اصرار کررہے تھے۔فی الحال اس فیچر پر اندرونی طور پر کچھ تجربات ہورہے ہیں اور چند صارفین کی جانب سے رائے پر غور کیا جارہا ہے جو اسے استعمال کررہے ہیں۔ تاہم اس کے عوامی ریلیز کی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسی ماہ ٹوئٹر نے اپنے الفاظ کی تعداد دوگنا کرنے کا اعلان بھی کیا تھا جسے بہت سراہا جارہا ہے۔ الفاظ میں اضافہ بھی جاپان اور چین کے صارفین کی درخواست پر کیا گیا ہے کیونکہ وہ اپنی زبان میں ٹویٹ کرتے وقت اپنا پیغام اچھی طرح نہیں بھیج سکتے۔یہ بھی یاد دلاتے چلیں کہ اس وقت کم و بیش تمام ویب براؤزرز میں کسی بھی پیج کو بک مارک کرنے کی سہولت موجود ہے لیکن یہ پہلا موقعہ ہے کہ جب ٹوئٹر کی جانب سے ٹویٹس کو بک مارک کرنے کی سہولت پیش کی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...