پاکستان میں دوائیں سالانہ 5 لاکھ جانیں لیتی ہیں،ماہرین

پاکستان میں دوائیں سالانہ 5 لاکھ جانیں لیتی ہیں،ماہرین

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین کے مطابق ملک میں سالانہ تقریباً 5 لاکھ لوگ ادویات میں غلطی کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، ان غلطیوں میں دواؤں کی غلط تجویز، خوراک کی زیادتی اور دواؤں کے ضمنی اثرات شامل ہیں۔پاکستان سوسائٹی آف ہیلتھ سسٹم فارماسسٹس کے صدر عبداللطیف شیخ نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 'پاکستان میں سالانہ 5 لاکھ افراد، بشمول خواتین اور بچے، ادویات کی غلط تجویز، تجویز کردہ مقدار سے زیادہ دوا لینے، ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر دوا لینے اور دواؤں کے ضمنی اثرات کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...