ہفتے میں سافٹ ڈرنک کاایک گلاس کم کرنے سے وزن میں کمی ممکن

ہفتے میں سافٹ ڈرنک کاایک گلاس کم کرنے سے وزن میں کمی ممکن

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سافٹ ڈرنک یا سوڈا اور موٹاپے کے درمیان تعلق پر ہم بہت سی خبریں پہلے ہی دے چکے ہیں لیکن اب ماہرین کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ سافٹ ڈرنک کے رسیا ہیں تو ہفتے میں ایک گلاس سافٹ ڈرنک میں کمی سے بھی وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔غذائی ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگر آپ اپنا وزن کم کرنے میں سنجیدہ ہیں تو سب سے پہلے سافٹ ڈرنک پر مکمل پابندی یا اس میں کمی سے شروعات کیجئے کیونکہ سافٹ ڈرنک اور موٹاپے کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔شکر سے بھرپور مشروبات موٹی کمر کی اہم وجہ ہیں۔ اب ہارورڈ ٹی ایچ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ اینڈ میڈیسن اور میکیسکو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ نے ایک سروے میں 11 ہزار سے زائد میکسیکن خواتین سے سوالات کئے ہیں ۔ ۔ اس دوران ان کا وزن اور کمر کی موٹائی بھی نوٹ کی گئی۔طرزِ زندگی اور کھانے پینے کے معمولات نوٹ کرنے کے بعد ماہرین نے دیکھا کہ جن خواتین نے ہفتے میں ایک گلاس سافٹ ڈرنک کی کمی کی ان کے وزن میں 0.88 پونڈ کمی ہوئی جبکہ اگر کسی خاتون نے فی ہفتہ ایک کین سافٹ ڈرنک زیادہ پی تو اس کے اوسط وزن میں 0.66 پونڈ کا اضافہ دیکھا گیا۔

Ba

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...