علمی معلومات سے استفادہ کیلئے انگریزی زبان پر دسترس ضروری ہے‘ ڈاکٹر طاہر امین

علمی معلومات سے استفادہ کیلئے انگریزی زبان پر دسترس ضروری ہے‘ ڈاکٹر طاہر ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے مالی تعاون سے شعبہ اورک بہاء الدین زکریونیورسٹی ملتان میں انگلش لینگوئج کے حوالے سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہاکہ انگریزی زبان کی (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

تعلیمی حوالے سے اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا موجودہ دور میں زیادہ تر علمی معلومات اسی زبان میں میسرہیں. جس سے مستفید ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اس زبان پر تحریری اور زبانی اعتبار سے دسترس حاصل کی جائے. اس ورکشاپ کے انعقاد کے حوالے سے وائس چانسلر نے اورک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام مستقل بنیادوں پر ہونا چاہیے اور جامعہ کے تمام اساتذہ خصوصا تعلیم کے شعبہ سے جوپچھلے چند سالوں میں منسلک ہوئے ہیں کو اس طرح کے مواقع مہیا ہونے چاہیں۔ ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر سعید اختر نے کہاکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی طرف سے مہیا کردہ مالی مدد پر تربیتی ورکشاپ اس بات کی دلیل ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن جامعات میں نہ صرف سائنسی ترقی اور فروغ پر توجہ دے رہی ہے بلکہ لسانیات اور ابلاغیات بھی اس ترجیحات کا حصہ ہیں. انہوں نے کہاکہ کمرہ جماعت میں اچھے طریقے سے طلباء تک تعلیمی معلومات پہنچانے کے لیے انگریزی زبان پر عبور لازمی ہے. اور اس ترقی یافتہ دنیا میں ادب کے میدان میں اچھی کارکردگی کا تصور صرف انگریزی زبان پر دسترس کے مرہون منت ہے. ڈاکٹر سنوبرہ رضوان ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء اور مسٹر مستنصر خان اس ورکشاپ کے ریسورس پرسن کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں.

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...